برطانیہ،24 مئی (ایجنسی) برطانوی میں پولیس نے چہارشنبہ کے روز بکنگھم پیلس کے سامنے ایک شخص کو گرفتار کر لیا جس کے پاس چاقو تھا۔ یہ واقعہ برطانوی ملکہ الزبتھ کے گزرنے سے کچھ دیر قبل پیش آیا۔
برطانوی اخبار " ڈیلی ایکسپریس" کے مطابق گرفتاری کی کارروائی کی تصاویر میں ایک شخص زمین پر لیٹا نظر آ رہا ہے جب کہ پولیس افسران اس کی تلاشی لے رہے ہیں۔
start;">مذکورہ شخص کی گرفتاری مانچسٹر شہر میں موسیقی کے ایک کنسرٹ میں ہونے والے دھماکے کے تقریبا 48 گھنٹوں کے بعد عمل میں آئی۔ اس خودکش حملے میں 22 افراد ہلاک اور 59 زخمی ہو گئے تھے۔
برطانوی حکام نے منگل کے روز اعلان کیا تھا کہ مانچسٹر میں حملہ کرنے والے شخص کا نام سلمان عبیدی ہے جو ایک 22 سالہ لیبیائی نژاد برطانوی شہری ہے۔ داعشی خود کش حملہ آور لندن شہر کا رہنے والا تھا۔ اس نے حملے کی کارروائی کے لیے برطانوی دارالحکومت وکٹوریا اسٹیشن سے ٹرین کے ذریعے مانچسٹر کا سفر کیا۔